Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

اسد قیصر اور شوکت علی یوسفزئی کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کاہنگامی دورہ

15-6-13 MIN-INF-INSPECTING-FLOOD

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات اور صحت شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ہمارا عزم اور ہمت غیر متزلزل ہے اورہم اس سلسلے میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امدادی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں اور متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے اکاﺅنٹس میں کروڑوں روپے کے فنڈز منتقل کر دیئے گئے ہیں۔اسی طرح متاثرین کے انخلائ، آباد کاری اور انہیں امدادی اشیاءاور خوراک وغیرہ فراہم کرنے کیلئے ایک جامع ریلیف اینڈ ریکوری پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ پشاور اورچارسدہ اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میاں گجر،اسلام آباد کورونہ، ٹاپو کورونہ، لنڈی داﺅدزئی، جالہ بیلااور ترخہ کے ہنگامی دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ عظمت حنیف اورکزئی، ڈپٹی کمشنر پشاور جاوید مروت، ڈائریکٹر اطلاعات بہرہ مند خان ،پی ڈی ایم اے اور دونوں اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے اس دورے کا مقصد متاثرین کے مسائل و مشکلات سے آگاہی اور سیلاب کے مستقل روک تھام کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرہ علاقوں کی جامع سروے کی جائے گی اور ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مشکل کی اس گھٹری میں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کو وسائل کی فراہمی میں کوئی کوتاہی ہوگی اور نہ کسی کو شکوہ شکایت کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے انخلاءاور آباد کاری ، انہیں محفوظ مقامات منتقل کرنا اور دیگر امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ایمر جنسی بنیادوں پر نقد رقوم فراہم کی گئی ہیں جبکہ سیلاب کی تباہ کاریوں اورمتاثرین کی جلد بحالی کیلئے وزراءکی سربراہی میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کل وقتی بنیادوں پر کام کرے گی اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب کے سلسلے میں حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کم سے کم نقصانات ہوں کیونکہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کئی گنا زیادہ جانی و مالی نقصانات ہو نے کا اندیشہ ہے ۔

About

POST YOUR COMMENTS