Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

تعلیمی نظام میں موجودہ خامیوں کو جلد ختم کریں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم

25-6-13 Min-Education

خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم محمدعاطف نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کو ایک سوچ اور نظریے کی بنیاد پر عوام نے جو منصب اور ذمہ داری سونپی ہے اس کے لئے ہم جوابدہ ہیں ہم عوام کے اعتماد کو بحال رکھنے اور انکی خدمت کے لئے کسی بھی عملی اقدامات اٹھا نے سے گریزنہیں کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم سب سے پہلے موجودہ تعلیمی نظام میں خامیوں کی نشاندہی کر کے انہیں جلد از جلد ختم کریں گے تاکہ اپنی قومی فلاح اور ترقی کے عمل کو جاری رکھ سکیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے ر وز یورپی یونین اور ڈی ایف آئی ڈی کے وفود سے سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد ہمایوں خان کے دفتر میں اجلاس کے دوران کیا۔ یورپی یونین کا وفد جس میںڈپٹی ہیڈ جاس جونکرس،تعلیمی مشیر مس وینڈی فشر،کوآپریشن آفیسر مارگہ پیٹرزاور تعلیم،صحت اور ثقافتی تحقیق کی کوآپریشن آفیسر ماریہ گریونیولڈ شامل تھیں نے صوبائی وزیر کو بتایاکہ پچھلی حکومت کے ساتھ فروغ تعلیم کے لئے معاہدہ کے تحت یورپی یونین10ملین یورو کی مساوی رقم فراہم کرے گی۔یورپی یونین کے وفد نے صوبائی وزیر کو اگلے معاہدے میں 32ملین یورو فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی جس میں تعلیم کے فروغ کے لئے 9ملین یورو سالانہ اور4ملین یورو کیپسٹی ڈیویلپمنٹ کے لئے مختص ہوں گے اور ہمارے انڈی کیٹر وہی ہوں گے جو صوبائی حکومت نے ڈی ایف آئی ڈی کے ساتھ معاہدات کئے ہیں وہ سالانہ کارکردگی کی بنیادپر بجٹ سپورٹ کے ذریعے دیا جائے گا۔بعد ازاں ڈی ایف آئی ڈی کے نمائندے ارشد نفیس کی قیادت میں سہیل رضا،ریحانہ شیخ،منال مختیاری اور خالد محمود پر مشتمل وفد نے صوبائی وزیر تعلیم کو جاری اور آئندہ کے لئے مجوزہ منصوبوںا ور اہم تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے وفود کی پیشکش اور تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دلایاکہ آئندہ کامیاب مذاکرات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گااور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکو آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد ہمایوں خان،ڈائریکٹر رفیق خٹک،ڈائریکٹر ریاض بہار،ڈائریکٹر فضل منان، ڈائریکٹر بشیر حسین شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر فرید اللہ خان،چیف پلاننگ آفیسر جمال الدین اور حشمت علی بھی موجود تھے۔

About

POST YOUR COMMENTS