Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا زکوٰۃ و عشر کونسل کا 38واں اجلاس

خیبر پختونخوا زکوٰۃ و عشر کونسل کا 38واں اجلاس محکمہ زکوٰۃ و،عشر ، سماجی بہبود ، خصوصی تعلیم و ترقی خواتین خیبر پختونخوا کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت جسٹس (ریٹائرڈ) غلام محی الدین ،چئیر مین خیبر پختونخوا زکوٰۃ و عشر کونسل نے کی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا زکوٰۃ و عشر کونسل کی جانب سے محکمہ زکوٰۃ و عشر کے انٹرنل آڈٹ سٹاف و فیلڈ کلرکس کے ماہوار مشاہرہ میں یکم ستمبر 2017سے اضافہ کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آڈٹ آفیسر کا ماہوار مشاہرہ 20ہزار سے بڑھا کر 22ہزار روپے ماہوار کر دیا گیا جبکہ آڈیٹر کا 10ہزار سے بڑھا کر 17ہزار روپے ، آڈٹ اسسٹنٹ کا 10ہزار سے بڑھا کر 13ہزار روپے اور فیلڈ کلرک کیلئے 10ہزار سے بڑھا کر 13ہزار روپے ماہوار مشاہرہ کر دیا گیا ہے۔اجلاس کو تفصیلاً بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا زکوٰۃ و عشر کونسل نے خصوصی پروگرام برائے صحت کے پروگرام کیلئے زکوٰۃ بجٹ برائے سال 2016-17میں کل 30ملین روپے مختص کئیے تھے جبکہ محکمہ زکوٰۃ و عشر کو مستحقین زکوٰۃ مریضوں کی جانب سے خصوصی پروگرام برائے صحت کے تحت زکوٰۃ فنڈ سے علاج معالجہ کیلئے مالی امداد کی مختلف درخواستیں موصول ہوئیں ہیں جن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جو درخواستیں خصوصی پروگرام برائے صحت کے قواعد و ضوابط کے تحت مکمل پائی گئیں ان پر کارروائی کرتے ہوئے 44درخواستوں کی منظوری دی گئی اور متعلقہ ہسپتالوں اور اداروں کو مبلغ 83,71,245 روپے مستحقین زکوٰۃ مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے جاری کئے گئے۔ اس موقع پر جاری کردہ مفصل تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے 11مریضوں کیلئے 20,59,700روپے کی رقم جاری کی گئی اسی طرح خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے 4مریضوں کیلئے 4,84,oooروپے ، ارنم ہسپتال پشاور کے 18مریضوں کیلئے 25,15.000روپے ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے 9مریضوں کیلئے 27,87,905روپے اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے 2مریضوں کیلئے 5,24,640روپے کی رقوم جاری کی گئیں۔