Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ2017کے تحت کمشنز اور اتھارٹیز کے قیام کیلئے کمیٹی تشکیل

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں مجاز حکام نے خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ2017کے تحت کئی کمشنز اور اتھارٹیز کے قیام کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایمپلیمینٹیشن کمشنر اس کے چیئرمین ہوں گے جبکہ حکومت خیبر پختونخواکے سیکرٹریز برائے محکمہ ہائے داخلہ،خزانہ،اسٹبلشمنٹ،قانون اور صوبائی پولیس آفیسر خیبر پختونخوااس کے ممبران ہوں گے۔ یہ کمیٹی ماہانہ اقدامات پر پیش رفت سے متعلق چیف سیکرٹری کو رپورٹ پیش کرے گی۔اس امر کااعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

Tags: