سرحد یونیورسٹی کا ٹینکنیکل بورڈ کے تین پوزیشن ہولڈرز کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کااعلان

sarhadسرحد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے ٹیکنیکل بورڈ کے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے سالانہ امتحان میں پہلی تین پوزیشن لینے والے طلبہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کااعلان کردیا ۔ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے سالانہ امتحان کے نتائج کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرحد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سلیم الرحمان نے کہاکہ بورڈ میں پہلی پوزیشن ہولڈر کے لئے 100 فیصد ، دوسری پوزیشن ہولڈر کے لئے 75 فیصد اور تیسری پوزیشن ہولڈر کے لئے 50 فیصد ٹیوشن فیس معاف کی جائے گی اس طرح یونیورسٹی کے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 5 انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ طلبہ کو مفت تعلیم دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور انہیں مفت ہاسٹل اور فوڈ کے لئے 10 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔