Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

سینئر ممبر بورڈآف ریونیو،خیبر پختونخوا کا پٹواریوں کے دفاتر کا اچانک دورہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے منگل کے روز تحصیل پشاور کے پٹواری حلقہ کاکشال اور ٹکڑہ نمبر3کااچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر دونوں پٹواری اپنے ا پنے دفاتر میں موجود نہیں تھے بلکہ انہوں نے اپنے دفتر کے باہر نوٹس لگایا ہوا تھا کہ وہ دونوں مختلف کیسوں کے سلسلے میں سول ججوں کی عدالت میں گئے ہوئے ہیں جبکہ ان کے انتظار میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے کاموں یعنی ڈومیسائل،فرد نمبر اور دیگر کاموں کیلئے کئی دنوں سے ان کے دفاتر کا چکر لگا رہے تھے۔اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ایڈیشنل ڈی سی پشاور،ایڈیشنل اے سی ﴿ریونیو﴾،تحصیلدار پشاور کو موقع پر طلب کیا اور لوگوں کی شکایات کاازالہ کرتے ہوئے انکے مسئلے حل کئے جس پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ایڈیشنل ڈی سی پشاور کو ہدایت جاری کی کہ وہ غیر حاضر پٹواریوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور اس بات کو پہلی اور آخری وارننگ سمجھاجائے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے جملہ احکامات پر من و عن عمل کیا جائے تاکہ عام آدمی اس بات کو محسوس کرے اور زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں بورڈآف ریونیو میں ایک دفتر شکایت بھی موجود ہے جس کا فون نمبر9214208ہے اور اس پر بھی شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔

About

POST YOUR COMMENTS