Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

شوکت علی یوسفزئی کا اپنے حلقہ نیابت میں اجتماع سے خطاب۔

16-6-2013 Min-inf

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات اور صحت شوکت علی یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے پشاور کی خوبصورتی اور اس کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے کروڑوں روپے کے دو پیکجز کی منظوری دی ہے جن کا باقاعدہ اعلان آج کے بجٹ میں کر دیا جائے گا۔انہو ںنے مزید کہا کہ پشاور کی ترقی کے لئے ان کے ساتھ کئی ایک پروگرام ہیں جن پر عملدرآمد کے بعد پشاور کا نقشہ بدل جائے گا اور اس کا شمار ملک کے بہترین اور خوبصورت شہروں میں ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے حلقہ نیابت پی کے۔2 چمن آباد گلبہارپشاورمیں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے دوسروں کے علاوہ حلقہ این اے۔ون کیلئے پی ٹی آئی کے ممکنہ امیدوار گل بادشاہ اور چمن آباد سب وارڈ کے چیئرمین حضرت علی نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی کی طرح ہم کسی مخصوص علاقے پر توجہ مرکوز نہیں رکھیں گے بلکہ پورے صوبے میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی عمل جاری رکھا جائے گا ۔ انہو ںنے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی سے پورے صوبے میں انصاف ہوتا نظر آئے گا ۔ انہو ںنے کہا کہ صحت اور تعلیم ہمارے ترجیحی شعبے ہیں اور ان کی بہتری پر پاکستان تحریک انصاف نے بہت کام کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ امسال صحت کے شعبے کا بجٹ 7ارب روپے سے بڑھا کر 8ارب روپے کر دیا گیا ہے او راسی طرح پی ٹی آئی کے قائد عمران خان نے خیبر پختونخوا کیلئے اپنے وسائل سے عالمی معیار کے چار ہسپتالوں کی منظوری دی ہے جن میں سے ایک پی کے۔2 پشاورمیں قائم کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں نئے ہسپتال بنانے کی بجائے موجودہ ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا اور اس میں عوام کیلئے نمبرون ادویات موجود ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے عوام تین مہینوں کے اندر اندر پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔انہوں نے خبر دار کیا کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں غیر معیاری اشیائ فروخت کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانے پڑے گی اور اس مقصد کیلئے باقاعدہ طور پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں وسائل کی کوئی کمی نہیں بلکہ عزم مصمم کی ضرورت ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہیں اپنے صوبے کے ملازمین کے مسائل و مشکلات کا احساس ہے اس لئے مالی مشکلات کے باوجود ہم نے اپنے ملازمین کے تنخواہوں میں15فیصد اضافے کی منظوری دی ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج کے بجٹ میں کیا جائیگا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح اپنے عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور وہ ہر وقت ہر موقع پر انہیں موجود پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایک پائی کی حساب کیلئے اپنے عوام کے سامنے جواب دہ ہیں ۔انہوں نے عوام سے وعد ہ کیا کہ وہ جب تک وہ اپنے حلقہ نیابت کے مسائل حل نہیں کرتا اس وقت تک اپنی گاڑی پر جھنڈا نہیں لہرائیں گے۔

About

POST YOUR COMMENTS