Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

شوکت یوسفزئی کا دورہ نظامت اطلاعات

6-6-13- SHAUKAT YOUSAF ZAI-VISIT

پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور صوبائی جنرل سیکرٹری شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میڈیاکا ہے اور اس میں دنیا کا موثر طور پرمقابلہ کرنے، موجودہ مشکل حالات سے نکلنے اور عام آدمی کی حالت بہتربنانے کیلئے محکمہ اطلاعات کا موثر کردار انتہائی ضروری ہے لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ محکمہ اطلاعات کو موجودہ صورتحال سے نمٹنے اور ہم آہنگ کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نظامت اطلاعات اور پختونخوا ریڈیو پشاور کے دورے کے موقع پر کیا۔ سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ عظمت حنیف اورکزئی اور ڈائریکٹر اطلاعات بہرہ مند خان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے اس موقع پر نظامت کے مختلف سیکشنوں کا بھی معائنہ کیاانہیں محکمہ اطلاعات اور پختونخوا ریڈیو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ محکمہ اطلاعات اور پختونخوا ریڈیو کو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا موثر ذریعہ ہونا چاہئے اور اس مقصد کیلئے اگر ضروری ہو تو محکمے کی تنظیم نو بھی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پر تفریحی پروگراموں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پروگرام ترتیب دینے چاہئئے جہاں متعلقہ اداروں کے سربراہ اپنی کارکردگی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عوام بھی اس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر انہیں سرکاری اداروں سے متعلق شکایات ہوں ان کا بھی براہ راست اظہار کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ جس روز جس ادارے کے بارے میں ریڈیو پر پروگرام ہو اس سے روزانہ کی بنیاد پر اخبارات میں عوام کو پیشگی آگاہ رکھیں تاکہ وہ بھر پور طریقے سے اس میں شرکت کرسکیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کی شکایات کا متعلقہ محکموں سے فیڈ بیک حاصل کرکے اس سے عوام کو برابر آگاہ رکھیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تبدیلی کیلئے جو منیڈیٹ ملا ہے ، یہ تبدیلی ہر صورت نظر آنی چاہئے ۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ تبدیلی کے اس سفر میں ان کابھر پور ساتھ دے اور ان کی راہنمائی بھی کرے تاکہ جس عظیم مقصد کیلئے لوگوں نے پی ٹی آئی کا انتخاب کیا ہے وہ اس پر پورا اترسکے۔

About

POST YOUR COMMENTS