صحافی ہی معاشرے کی بہتر اصلاح کرسکتے ہیں، محب اللہ خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک وفشریز ایم پی اے محب اللہ خان نے کہا ہے کہ صحافی ہی معاشرے کی بہتر اصلاح کرسکتے ہیں، ان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کی آواز حکام بالا کے ایوانوں تک پہنچائیں، تاکہ حکمران ان سے آگاہ ہو کران کے مسائل حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے تحصیل کبل کے صحافیوں کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے کبل پریس کلب کے صحافیوں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی معاون برائے لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا کہ صحافیوں کی خدمات علاقہ کے بہتری کیلئے نمایاں ہیں ، دہشت گردی، سیلاب اور پر امن میں صحافیوں کا کردار لائق تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ بہتر اصلاح کیلئے صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کی آواز حکمرانوں تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار نہ بھولیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ صحافی اپنا قلم ایمانداری اور دیانت داری سے استعمال کرے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ں۔