صحت مند معاشرے کے لئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل جیسی ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے ۔ مظفر سید ایڈوکیٹ

خیبر پختونحوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صحت مند و توانا معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیل کود کا فروغ انتہائی ضرور ی یہی وجہ ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت دیگر شعبوں کی طرح کھیل جیسے صحت مندانہ سرگرمیوں کو ترقی دے رہی ہے ۔صوبہ بھر میں تحصیل کی سطح پر کھیل کے میدان بنائے جا رہے ہیں تاکہ نئی نسل کو تفریحی سرگرمیوں کے لئے سہولیات میسر ہوں اور انہیں حوصلہ دیا جا سکیں ۔ ان خیالات کا ااظہار انہوں نے آج حلقہ نیابت پی کے 94-لوئیر دیر کے علاقے شمشی خان تالاش میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصو صی خطاب کے دوران کیا جبکہ اس موقع کھلاڑیوں اور علاقے قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کرکٹ میچ بھی دیکھی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کی جبکہ کھیل کے اختتام پر فاتح ٹیم کو انعامات سے بھی نوازا ۔ صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تندرست و توانا معاشرے کے لئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل جیسے ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان فارغ لمحات میں صحت و تفریح کے لئے کھیلوں میں اپنے آپ کو مصروف رکھیں ۔ انہو ں نے کہا کہ نوجوان اپنی توجہ پڑھائی پر بھی مرکوز رکھیں کیونکہ قوموں کی ترقی کا واحد راستہ معیاری تعلیم کا حصول ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری موجودہ صوبائی حکومت کا کھیلوں کے فروغ پر خاص فوکس رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے صوبہ بھر میں پلے گراونڈز کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ ہر جگہ بچوں کو ہر نوعیت کے کھیلوں کے لئے سہولیات موجود ہوں ۔ انہو ں نے کھلاڑیوں کو داد دیتے ہوئے اپنی طرف سے انہیں بھر پور حوصلہ آفزائی دی ۔

Tags: