Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

صوبائی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ کا اجلاس

خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ کا اجلاس چیئرمین ایم پی اے ملک ریاض خان کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں RBTکے مقررہ مدت میں مکمل ہونے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اس دوران ضلع پشاور میں عوام کی سہولت کیلئے جاری بڑے منصوبے ریپڈ بس ٹرانزٹ کی تکمیل کے لئے مختلف زاویوں سے جائزہ بھی لیاگیا تاکہ صوبے کے عوام کے لئے مذکورہ منصوبہ دیر پااور مفید بنایا جا سکے ۔ اس موقع پر ایم پی اے مفتی جانان ،ڈائریکٹر پی ٹی اے اکرم خان،سیکرٹری ٹرانسپورٹ داؤد خان،ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر ریاض احمد،ڈائریکر ٹرانسپورٹ شریف حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ سلمان ناصر،سیکرٹری RTAندیم اختر،STE.BRTپشاور آفتاب احمد، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو سجاد خان،صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری نعیم درانی اور اسسٹنٹ سیکرٹری انعام خان کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران RBTکی تکمیل کے مختلف زاویوں پر تفصیلی بات چیت کے بعد آئندہ اجلاس میں مکمل تیاری کے ساتھ اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا جس میں مذکورہ منصوبے کو عملی شکل دینے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ ضلع پشاور میں سب سے بڑا منصوبہ بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tags: