Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

صوبائی دارالحکومت پشاور میں فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔ شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت علی یوسفزئی نے چیف پیسکو کو پورے صوبے خصوصاً صوبائی دارالحکومت پشاور میں فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے صوبے کے ساتھ نا انصافی اور امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائیگا۔یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں چیف پیسکوطارق سدوزئی سے ملاقات کے دوران دیں۔چیف پیسکو نے انہیں بتایا کہ شیخ محمدی گریڈ سٹیشن تباہ ہونے کی وجہ سے پشاور میں بجلی کا مسئلہ درپیش ہے تاہم امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پشاور میں بجلی کی صورتحال بہتر ہو جائےگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی بھر پور کوشش ہے کہ صوبے کے کسی بھی حصے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ ہو اور اس کا دورانیہ 12گھنٹے سے کسی صورت زیادہ نہ ہو۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پیسکو لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے لیکن یہ کوششیں نتیجہ خیز ہونی چاہیئے کیونکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے جہاں عوام کی زندگی اجیرن کی ہے وہاں اس سے تمام شعبے بھی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں لہذا اس کا ادراک کرتے ہوئے لوڈشیدنگ کے خاتمے کیلئے کل وقتی کاوشوں کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ ان کا حلقہ نیابت پی کے۔2 پشاور کا دل ہے اور یہ زیادہ تر شہری علاقوں پر مشتمل ہے اور ا سکے مکین باقاعدگی سے بجلی کے بل بھی ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود پی کے۔2کے علاقوں کو رنگ روڈ فیڈر سے منسلک کرنا اور وہاں پرگھنٹوں بجلی کا غائب رہناظلم کی انتہا ہے اور ہم یہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نے چیف پیسکوسے کہا کہ وہ پشاوراور اس سے ملحقہ علاقوں کے بجلی کے مسئلے کا فوری اور مناسب حل تلاش کریں اور شہر میں جہاں جہاں ٹرانسفارمرز خراب ہیں یا اوور لوڈڈ ہیں انہیں فوراً تبدیل کرکے وہاں زیادہ پاور کے ٹرانسفارمرز نصب کریں ۔ اسی طرح عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے پیسکو شکایات سنٹر کو مزید فعال بنائیں۔چیف پیسکو نے شوکت یوسفزئی کی ہدایت پر حلقہ پی کے۔2کے بجلی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ایکسئن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو لوگوں کے شکایات کا فوری ازالہ کرے گی۔

About

POST YOUR COMMENTS