Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

ضلع بونیر میں 13 سے 15 اکتوبر 2017 تک فیسٹیول منعقد ہوگا۔

شاہدہ سر چغرزئی تحصیل گاگرہ ضلع بونیر میں اکتوبر2017کا فیسٹیول13سے15اکتوبر تک منعقد ہوگا۔اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر بونیر کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بونیر نے متعلقہ حکام کو فیسٹیول کی کامیابی سے انعقاد یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنیکی ہدایت کی ۔ انہوں نے مذکورہ فیسٹیول کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔رسہ کشی،مخہ اوروالی بال کے علاوہ کئی دیگر کھیل بھی فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔

Tags: