Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا۔ سراج الحق

24-6-13-Senior-Mini-Finance

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سراج الحق نے یقین دلایا ہے کہ سرکاری محکموں کے بارے میں عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا جبکہ ادنیٰ و اعلیٰ تمام حکام کو بھی عوامی امنگوں کے تابع بننا ہو گا تاکہ عدل و انصاف پر مبنی اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر بنایا جا سکے وہ مرکز اسلامی پشاور کے کمیٹی روم میں کھلی عوامی کچہری سے خطاب کر رہے تھے جس میں سوات، ملاکنڈ، دیر بالا و پائیں، مردان، صوابی، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور کرک سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے لوگوں نے اتنی کثیر تعداد میں شرکت کی کہ وسیع ہال میں تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی اس موقع پر لوگوں نے سرکاری محکموں کی کارکردگی اور اہلکاروں کے غیر ذمہ دارانہ رویوں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے ہر دوسرے تیسرے شخص نے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری تکالیف کی بطور خاص شکایت کی جبکہ سینئر وزیر نے لوگوں سے انکی تحریری درخواستیں بھی وصول کیں اور اکثر پر متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات اور احکامات جاری کئے سراج الحق نے اتنی بڑی تعداد میں عوامی شکایات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقائق یہی ہیں کہ بیشترمحکمے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی نہیں کر رہے جسے موجودہ حکومت برداشت نہیں کرے گی اور انہیں ہر حال میں اپنی اصلاح کرنی ہو گی اور کارکردگی بہتر بنانا ہو گیبڑھتی ہوئی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ وفاقی معاملہ ہے اور ہم نے اس بارے میں مرکز سے دو ٹوک بات کی ہے تاہم انہوں نے واپڈا حکام سے رابطہ کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ اور غیرقانونی لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور اسے منصفانہ و باقاعدہ بنانے کی ہدایت کی۔

About

POST YOUR COMMENTS