Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

عوام کو آمدورفت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ

9-7-13-Secretary-Transport

خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد خالد خان عمرزئی نے کہا ہے کہ عوام کے مفاد اور سہولیات کے پیش نظر محکمہ ٹرانسپورٹ کی ا ستعداد کار کو مزید وسعت دینے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ محکمہ کے افسران ٹیم سپرٹ کے تحت اپنے فرائض ادا کریں اور ہر حالت میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں تاکہ محکمہ پر عوام کا اعتماد بحال ہو ۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا چارج لینے کے بعداپنے محکمہ سے متعلق دی گئی بریفنگ کے دوران کہی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ منظور احمد ، ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ منتظم شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو محکمہ کے انتظامی ڈھانچے ، کارکردگی ، اہداف اور عملے کی ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد خالد خان عمرزئی نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پورے لگن اور ایمانداری سے انجام دیا کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ضمن میں اپنا بھر پور تعاون جاری رکھےں گے اور کسی بھی مشکل کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔

About

POST YOUR COMMENTS