Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

قیا م امن اور ترقی کے لئے سماجی شعبے کی خدمات قابل قدر ہیں، سکندر شیرپاؤ

18-6-13-Senior-Min

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چئیرمین سکندر خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ صوبہ میں دہشتگردی، قدرتی آفات کی صورتحال میں قیا م امن اور ترقی کے لئے سماجی شعبے کی خدمات قابل قدر ہیں۔ دیہی علاقوں میں ان تنظیموں کی بدولت سماجی ہم آہنگی اور امن کو فروغ مل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں ایک نجی تنظیم ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سوشل موبلائزیشن بلاشنہ ایک مشکل کام ہے تاہم اس سلسلے میں غیر سرکاری سماجی تنظیموں کا کردار قابل تعریف ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت صوبہ کے دور دراز کے علاقوں میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بالخصوص قومی وطن پارٹی پختون قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے پرعزم ہے اور اس مقصد کی تکمیل کی خاطر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کسی بھی معاشرہ کی ترقی کے لئے نچلی سطح پر اقدامات اٹھانا انتہائی ضروری ہے اور اس کے لئے موثر سوشل موبلائزیشن اور تعمیری سوچ سے نہ صرف ایک علاقہ بلکہ پوری دنیا میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے دیہی علاقوں میں ایس آر ایس پی کے تخفیف غربت اور پائیدار ترقی کے پروگراموں کو غریب عوام میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور فلاحی کاموں میں سماجی شعبے کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور غریب عوام کے مفاد کے لئے تمام اقداما ت میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ تقریب سے ایس آر ایس پی کے بانی شعیب سلطان، پی پی اے ایف کے چیف ایگزیکٹو قاضی عظمت عیسیٰ نے بھی خطاب کیا ۔

About

POST YOUR COMMENTS