Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

محکمہ خوراک امسال بنک سے کوئی قرض نہیں لے گا۔

گزشتہ سالوں کے برعکس محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے امسال گندم کی خریداری کے حوالے سے واضح تبدیلی کا اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ خوراک نے بنک آف خیبرکے ساتھ ایک یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کی رو سے وہ اپنے فوڈ اکاؤنٹ نمبر2 میں موجود رقم گندم کی خریداری کے لئے صرف کرے گا جس کی وجہ سے حکومت کو تقریباً 10کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی کیونکہ ہرسال بنک سے قرض لینے کی مد میں پہلے محکمے کو سود ادا کرنا پڑتا تھا جبکہ اب بنک محکمے کو منافع ا دا کرنے کا پابند ہوگا نیز مقامی خریداری سے محکمے کو تقریباًتین ارب روپے کی اضافی بچت بھی ہوگی۔ اس ضمن میں محکمہ خوراک گزشتہ چند سالوں میں تقریباً5 ارب 40 کروڑ روپے کی بچت پہلے سے کرچکا ہے جس سے سرکاری خزانے کو کافی فائدہ ہواہے۔ ان اقدامات کی وجہ سے محکمہ کی کارکردگی کو سراہا جارہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tags: