نظامت فشریز حکومت خیبر پختونخوا

نظامت فشریز حکومت خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے31اگست2017تک کلوز فشنگ سیزن(مچھلیاں پکڑنے پر پابندی)یعنی مچھلیوں کو خوراک دینے کے لئے’’بریڈنگ سیزن ‘‘ہوگا۔اس مدت کے دوران فشریز آرڈیننس1961کے تحت مچھلیاں پکڑنے پر پابندی ہوگی۔اس سلسلے میں محکمہ ماہی پروری کا فیلڈ عملہ اپنی متعلقہ حدود کے اندر غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے کی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے جانفشانی،لگن اور خلوص دل سے اپنے فرائض منصبی ادا کرے گا تاہم ماضی کے تجربات اور محکمے کے ماتحت عملے کی رپورٹس کی بنیاد پر اس امر کاامکان ہے کہ بعض شرپسند عناصر مچھلیاں پکڑنے کے غیر قانونی ذرائع بشمول برقی کرنٹ،زہر،دھماکہ کرنے،جال استعمال کرنے فشریز کے عملے پر تشدد سے اب بھی باز نہیں آتے جبکہ مچھلیاں پکڑنے کیلئے بارودی اورتخریبی ذرائع کے استعمال سے مچھلیوں کی نسل کی بے امتیاز اور بے دریغ نسل کشی سے پانی کے قدرتی وسائل اور مچھلیوں کو عظیم خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔مچھلیوں کی نسل کو غیر قانوی شکار سے بچانے کے لئے متعلقہ اضلاع میں متعلقہ پولیس افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ عملے کی امداد اور تعاون کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔