وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب خان کی زیر صدارت ایک اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کو مکمل کمپیوٹرائزیشن کی طرف لے جانے کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا ۔سیکرٹری مواصلات وتعمیرات کے علاوہ تمام چیف انجینئرز، منیجنگ ڈائریکٹر پختونخواہائی وے اتھارٹی ،اورڈی پی ایم نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بریفنگ دی۔ مشیر وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ آزمائشی طورپربی او کیوز اور ای ٹینڈر سسٹم کو کمپیوٹرئزڈ کرایا جارہا ہے اوراس کی کامیابی کے بعد پورے صوبے میں کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اکبر ایوب نے اس موقع پر کہا کہ یہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ہوگا اور اس سے کرپشن کومکمل کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔