Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں قانونی طور پر تلور کی شکار پر مکمل پابندی عائدہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں قانونی طور پر تلور کی شکار پر مکمل پابندی عائدہے او رکسی کو قانون کی خلاف ورزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اتوار کے روز ایک اخباری بیان میں انہو ں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد ہر صوبہ جنگلی حیات کو تحفظ دینے کا پابند ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلور کو صوبے میں قانونی تحفظ کا حق حاصل ہے اس لئے صوبے میں کسی ملکی یا غیر ملکی باشندے کو اس کی شکار کی اجازت نہیں دی جا سکتی اورجس نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی اسے متعلقہ قانون کے تحت نمٹا جائے گا ۔