Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی مشتاق احمد غنی سے ان کی والدہ ماجدہ اور ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان اتوار کے روزغنی باغ ایبٹ آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر مشتاق احمد غنی کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مشتاق احمد غنی سے ان کی والدہ ماجدہ اور ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی۔عمران خان کچھ دیر تک وہاں موجود رہے اور مرحومین کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، صوبائی وزراء حاجی قلندر لودھی ، عاطف خان ،شاہ فرمان ، اکبر ایوب ، اراکین صوبائی اسمبلی زرگل خان ، سردار محمد ادریس ، ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔