Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa

The Official gateway to Governmental Services of the Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

پہلی پراونشل کمیونکیشن ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالغفور نے صدارت کی۔ تمام متعلقہ حکام کی شرکت

11-7-13-Director-Services-Health

 پہلی صوبائی ٹیکنیکل کمیونیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ڈاکٹر عبدالغفور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی صدارت میں ہیلتھ ڈپیارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈاکٹر ریاض نصراللہ کمیونیکیشن آفیسر نے اجلاس میں تمام منصوبوںکی عوام تک رسائی اور کمیونکیشن کے مختلف طریقوں پر روشنی ڈالی۔ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے تمام اداروں کے سربراہان اور متعلقہ حکام کو تفصیلاً پی سی ٹی سی کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی،طریقہ کار اور آئندہ آنے والے دنوں میں باالخصوص خسرہ اور بالعموم حفاظتی ٹیکہ جات، موذی امراض کی روک تھام اور محکمہ صحت کے تمام جاری کاموں کے حوالے سے سے ذکرکیا۔اجلاس میں ڈبلیو ایچ او،یونیسف،چیف سیکرٹری کے پولیو سیل کے انچارج،محکمہ تعلیم،اطلاعات،یو این ایچ سی آر کے نمائندے بھی موجود تھے اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عبدالغفور نے کمیونیکیشن سٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے تمام ذیلی ادارے دن رات انسانیت کی خدمت کےلئے مصررف ہیں انہوں نے اس موقع پر متعدد مشکلات کا بھی حوالہ دیا اور انہیں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے تمام اداروں کا بھرپور نمائندگی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

About

POST YOUR COMMENTS