Header

منگل 9 ذیقعد1436ھ25 اگست 2015

---
سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین نے خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے اقدامات اور خصوصاً پولیس اصلاحات کو بھر پور انداز میں سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور ان کی اتحادی حکومت کو خراج تحسین

سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی

برائے دفاع کے اراکین

کی خیبرپختونخوا میں اصلاحات اور تبدیلی پر صوبائی حکومت کو  خراج تحسین

سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین نے خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے اقدامات اور خصوصاً پولیس اصلاحات کو بھر پور انداز میں سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور ان کی اتحادی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور نظام کی تبدیلی کو پاکستان میں گڈ گورننس کی بہترین مثال قرار دیا ہے تفصیلات کے مطابق سینٹ کی …

مزید

---

صوبے میں جہالت کے اندھیرے مٹانے کے لئے بجٹ کا 27فیصد

حصہ تعلیم کے لئے مختص کیا گیا ہے۔محمد عاطف

صوبے میں جہالت کے اندھیرے مٹانے کے لئے بجٹ کا 27فیصد حصہ تعلیم کے لئے مختص کیا گیا ہے۔محمد عاطف
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف نے کہا ہے کہ عوام نے ہمیں صوبے میں نظام تعلیم کوٹھیک کرنے اور ان کو’’ تعلیم کا انصاف‘‘ فراہم کرنے کے لئے منتخب کیا ہے جس پر ہم آج بھی اس پر قائم ہیں جبکہ حکومت تعلیمی نظام بہتر بنانے اور سرکاری سکولوں کی حالت زار درست کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے لہذاتعلیم کا انصاف فراہم کرنے اور سرکاری سکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے حکومتی اقدامات کو عملی طور پر پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی غفلت یا بہانہ برداشت نہیں کیا جائے گا تاہم وسائل کی کوئی کمی نہیں حکومت نے صوبے میں تعلیم کی ترقی اور جہالت کے اندھیرے مٹانے کے لئے بجٹ کا27فیصد حصہ صرف اس شعبے کے لئے مختص کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حیات آباد پشاور میں تعمیر و بحالی سکول پروگرام ’’ہمقدم‘‘ کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

---
انسانیت کی فلاح و کامیابی تمام مکتب فکر لوگوں کا بنیادی مقصد ومنشاء ہےحبیب الرحمان

انسانیت کی فلاح و کامیابی تمام مکتب فکر لوگوں کا بنیادی مقصد ومنشاء ہےحبیب الرحمان

خیبر پختونخوا کے وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح و کامیابی تمام مکتب فکر لوگوں کا بنیادی مقصد ومنشاء ہے۔لہٰذا سب کو متحد ہو کر رواداری ،صبر وتحمل و برداشت کو فروغ دینا چاہئے تا کہ ملک سے دہشت گردی اور بد امنی کا حقیقی معنوں میں خاتمہ ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں …

مزید

---
صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس

صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط، طریقہ کار ، استحقاقات اور سرکاری یقین دہانیوں پر عمل درآمد سے متعلق ایک اجلاس منگل کے روز رُکن صوبائی اسمبلی منور خان ایڈو کیٹ کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امیتاز شاہد قریشی ، …

مزید

---

 گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی میں 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح 

افتخار علی مشوانی ایم پی اے گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی میں 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کررہے ہیں۔
مورخہ؛ 24-08-2015 ٹائم: صبح:11:30 بجے

---

سوات، دریا اور ندیوں کے دونوں اطراف سے ریت اور بجری نکالنے پر فوری طور پر پابندی عائد

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات کی حدود میں پلوں اور کلورٹس کے قریب 500میٹر کے فاصلے تک دریا اور ندیوں کے دونوں اطراف سے ریت اور بجری نکالنے پر فوری طور پر پابندی عائد کی ہے اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188پی پی سی کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔یہ حکم عرصہ 60دنوں کے لیے نافذالعمل ہوگا۔

---

کے پی پولیس کا سوات میں بھرپور ایکشن۔ دو

دھشت گرد گرفتار

ARYNEWS

---
پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے ڈی ایچ اوز اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، غیر تسلی بخش نتائج کی صورت میں متعلقہ ڈی ایچ او کے خلاف کاروائی ہوگی۔شہرام تراکئی

پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے ڈی ایچ اوز اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، غیر تسلی بخش نتائج کی صورت میں کاروائی ہوگی۔شہرام تراکئی

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام تراکئی نے سال2016تک صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے فرائض صحیح طریقے سے انجام دیں۔اس میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔پولیو …

مزید

---
ایم کیو ایم کے استعفے محض ڈرامہ تھا۔میاں جمشیدالدین کا کا خیل

ایم کیو ایم کے استعفے محض ڈرامہ تھا۔میاں جمشیدالدین کا کا خیل

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کا کا خیل نے منگل کے روز پشاور میں پی ٹی آئی کے ورکروں اور کارکنوں کے ایک ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کے استعفے محض ڈرامہ تھا تاہم اب وقت کا تقاضا ہے کہ سیاسی دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرزکوسیاسی میدان …

مزید

---

Social Media Desk

Directorate of Infomration & Public Relations

Ph: 091-9223607
Fax: 091-9210252
Email: information@kp.gov.pk